Arshi khan

لائبریری میں شامل

ہماری کہانی part.17

part 16

عمار تمہیں پسند ہے یا نہیں؟

نہیں وہ مجھے نہیں پسند۔۔۔

ماما نے ایک گہرا سانس لیا۔۔۔پھر اب تمہارا کیا فیصلہ ہے؟اچھی طرح سوچ لیا ہے نا؟

اچھی طرح تو نہیں سوچا لیکن ۔۔۔

* * *

ہم پاکستان آ چکے ہیں۔بارات لے کر جار ہے ہیں۔مجھے اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ میں نے اس شادی سے انکار کیوں نہیں کیا۔ ایسا نہیں ہے کہ میں خوش ہوں۔مجھے تو معلوم ہی نہیں کہ مجھے خوش ہونا بھی ہے یا نہیں۔میں خوش کیوں ہوں کیونکہ میری شادی ہو رہی ہے یا اس لیے خوش ہوں کہ عروہ نے شادی سے انکار نہیں کیا۔ویسے اس نے شادی سے انکار کیوں نہیں کیا۔ یہ بات مجھے خوفزدہ کر رہی ہے۔ میں بہت خوفزدہ ہوں کیونکہ میں جان گیا ہوں کہ وہ عین نکاح کے وقت انکار کردے گی۔ جیسے میں نے مائیک پر جا کر منگنی کے ٹوٹنے کا اعلان کیا تھا ایسے ہی وہ کرئے گی۔

لیکن نہیں اس نے نکاح کے وقت انکار نہیں کیا بلکہ اب تو وہ میرے ساتھ آکر بیٹھ چکی ہے۔

’’تو اب یہ ضرور رخصتی کے وقت بھاگ جائے گی۔ہاں یہ یہی کرئے گی۔‘‘ میں نے اسے دیکھا وہ بھی مجھے ہی دیکھ رہی ہے۔اس کا چہرہ بھی میری طرح پیلا ہو رہا تھا۔ اس کی آنکھوں میں بھی خوف ہے۔ وہ بھی ڈری سہمی نظروں سے مجھے دیکھ رہی ہے۔

تم ایسے مجھے کیوں دیکھ رہی ہو؟ میں نے اپنا خوف دبا کر پوچھا

تم ابھی بھاگ جاو گے نا؟اس کی آواز کانپ رہی ہے۔

نہیں! لیکن تم ایسا ضرور کرو گی۔‘‘ میری بھی آواز کانپ رہی ہے۔ساتھ ہی وہ پٹ پٹ مجھے دیکھ رہی ہے۔۔۔ میں بھی پٹ پٹ اسے دیکھ رہا ہوں۔

تم نے شادی سے انکار کیوں نہیں کیا؟وہ مجھ سے پوچھ رہی ہے۔کتنی تیز ہے یہ مجھے ہرانا چاہتی ہے۔

تم نے شادی سے انکار کیوں نہیں کیا؟ میں نے الٹا اس سے پوچھا ۔

میں بیوی بن کر ساری زندگی تمہیں سزا دینا چاہتی تھی۔‘‘اس کی آنکھوں سے سارا خوف، وسوسے رخصت ہو گئے اور اس نے دلیری سے کہا۔

ا ب تم بتاو۔۔۔‘‘ اس کی بڑی بڑی آنکھیں ساری کی ساری سمٹ کر مجھ پر مرکوز ہو گئیں۔

’’میں شوہر بن کر ساری سزائیں بھگتنا چاہتا تھا۔‘‘ میں نے بھی اسی کی طرح دلیری سے کہا اور اپنی آنکھوں کو اس پر سمیٹ کر مرتکز کر دیا۔میں کوئی اس سے ڈرتا تھا جیسے وہ مجھ سے نہیں ڈرتی تھی۔ہم دونوں ایک دوسرے سے نہیں ڈرتے ، ہم دونوں ایک دوسرے سے نہیں ہارتے۔ہم دونوں پچپن سے اب تک ایک تعلق میں بندھے رہے ہیں۔۔۔ ہم دونوں کو اب پڑھاپے تک بھی ساتھ رہنا چاہیے۔ ہے نا؟

* * *

Writter...... Samira raheeem 

   8
3 تبصرے

prashant pandey

15-Sep-2021 03:12 AM

👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻

جواب دیں۔